اداکارہ ریشم نے شادی کو ’’فلاپ شو‘‘ قرار کیوں دیدیا؟
شوبز انڈسٹری میں سابق کرکٹر شعیب ملک کی دوسری شادی کے چرچوں پر اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا شادی ایک فلاپ شو ہے، آپ لوگ اس کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟ریشم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’محبت کی انتہا اور پھر شادی اور پھر بیزاری اور دوریوں کا کھولتا ہوا سمندر، کیا شادی آج کے دور میں ایک فلاپ شو ہے؟ کیا کہیں گے آپ؟‘اداکارہ نے یہ سوال اس دوران پوچھا جب 20 جنوری 2024 کو شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، اس خبر کے بعد شعیب ملک کو ان کی پہلی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دھوکا دینے کا الزام بھی عائد کیا جا رہا تھا، دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ دوسری شادی ہے، ثنا جاوید نے پہلی شادی اکتوبر 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی، بعدازاں ڈیڑھ سال بعد ہی ان کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن دونوں نے باضابطہ اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی، دونوں سٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں سامنے آئیں اور تب سے اب تک دونوں کی طلاقوں کی افواہیں تھیں، بعد ازاں گزشتہ روز شعیب ملک کی دوسری شادی کی تصدیق کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے مختصراً بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی نے شعیب ملک سے خلع لی تھی۔شعیب ملک کے اہل خانہ کی جانب سے یہ اطلاع بھی دی گئی کہ ان کی شادی میں ہمارے خاندان کا کوئی فرد شریک نہیں ہوا لیکن یہ اطلاع بھی جھوٹی نکلی کیونکہ شعیب ملک نے شادی میں اپنے بھائی کے ساتھ
تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔