ملائیکا اروڑا کم عمرمردوں کی دیوانی کیوں ہیں؟

آہنی بولڈ اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی سیکسی بھارتی اداکارہ

ملائیکا اروڑا کم عمر مردوں سے تعلقات کی وجہ سے خود پر ہونے والی تنقید کو بالکل بھی جائز نہیں سمجھتیں

۔ ان کا کہنا ہے کہ میں خود سے چھوٹی عمر کے مرد سے دوستی کروں یا بڑی عمر کے مرد سے، یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور باہر والوں کو اس پر تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

سلمان خان کی سابقہ بھابھی اور ارباز خان کی سابقہ بیوی ملائیکا اروڑا نے معروف فیشن میگزین ’’ہیلو‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جائز وجوہات کی بنا پر ارباز خان سے طلاق لی اور ارجن کپور سے ان کی دوستی پر کسی تیسرے کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق کے بعد عورت کی زندگی رک نہیں جاتی ہے بلکہ طلاق کے بعد خواتین کو دوبارہ زندگی شروع کرنی چاہئے، شادی ختم ہونے کے بعد ان کا پھر سے نئی زندگی شروع کرنا ضروری ہوتا ہے۔

اداکارہ نے میگزین کو بتایا کہ ہمارے سماج میں خواتین کے تعلقات اور طلاق کے حوالے سے فرسودہ سوچ موجود ہے، ہمارے ہاں کسی بھی خاتون کے خود سے کم عمر مرد سے تعلقات کو معیوب اور عورت کی توہین سمجھا جاتا ہے، تاہم وہ اس حوالے سے خود مختار ہیں۔ بولڈ اداکارہ کے مطابق وہ کسی کی پرواہ کیے بغیر خود مختاری سے اپنی زندگی جیتی ہیں اور گزرتی عمر کے ساتھ وہ اپنی زندگی کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ملائیکا اروڑا چند سال سے خود سے 12 سال کم عمر ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور اطلاعات ہیں کہ دونوں شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں، دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات ہیں اور وہ متعدد بار میڈیا کے سامنے ایک دوسرے سے محبت کا اعتراف بھی کر چکے ہیں، مگر واضح طور پر دونوں نے شادی کرنے کا عندیہ نہیں دیا۔

پانچ سال سے دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے اور خود سے چھوٹے اداکار سے تعلقات کی وجہ سے ملائیکا اروڑا پر سخت تنقید بھی کی جاتی ہے، اس وقت ملائیکا اروڑا کی عمر 48 جبکہ ارجن کپور کی عمر 36 برس ہے اور اداکارہ کو پہلی شادی سے ایک 19 سالہ بیٹا بھی ہے۔

اداکارہ زہرہ عامر کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

ملائیکا اروڑا نے پہلی شادی ارباز خان سے 1998 میں کی تھی اور دونوں کے ہاں 2002 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، ارباز خان اور ملائیکا اروڑا کے درمیان 2016 میں علیحدگی ہو گئی تھی اور دونوں کے درمیان 2017 میں باقاعدہ طور پر طلاق ہوئی، طلاق کے فوری بعد اداکارہ اور ارجن کپور کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Why Malaika Arora is a fan of young men? video

Back to top button