اداکارہ زہرہ عامر کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

معروف پاکستانی اداکارہ زہرہ عامر کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
انسٹاگرام پر یہ خوشی کی اطلاع دیتے ہوئےاداکارہ زہرہ عامر بتایا کہ وہ دو جڑواں بیٹوں کی ماں بن گئی ہیں۔

زہرہ عامر نےاپنی پوسٹ میں تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں نومولود کو دیکھا جاسکتا ہے۔ زہرہ عامر کے ہاں بچوں کی پیدائش کولمبیا کے ہاؤورڈ کاؤنٹی جنرل اسپتال میں ہوئی۔

خیال رہے کہ اداکارہ نےگزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے، اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ہم جلد ایک نہیں بلکہ دو بچوں کے والدین بننے جا رہے ہیں اور اس کی خوشی لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے

شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول امید سے ہیں

یادر ہے کہ اداکارہ زہرہ خان ڈرامہ”فتور” میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ڈرامہ سیریل “بذات خود” میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ زہرہ عامر نے گزشتہ برس انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی اگست 2020 میں ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button