مومنہ اقبال کاثاقب چدھڑکیخلاف ثبوت منظرعام پرلانےکااعلان

اداکارہ مومنہ اقبال نے ہراسانی کیس میں انصاف نہ ملنےپرایم پی اے ثاقب چدھڑ کیخلاف شواہد سوشل میڈیا پرسامنے لانے کااعلان کردیا۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے ہراسانی اور دھمکیوں کے مقدمے کے حوالے سے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس کیس کو کسی صورت ادھورا نہیں چھوڑوں گی۔
لاہور کی سیشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال نے کہا کہ میں پہلے دن سے مطالبہ کر رہی ہوں کہ معاملے کی تحقیقات غیر جانب دارانہ انداز میں کی جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی لڑکی اپنی شادی سے صرف 10 روز قبل بلاوجہ اس نوعیت کا معاملہ سامنے نہیں لاتی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے ان لوگوں کی بات پر اعتماد کیا جو یہ کہتے رہے کہ انہیں معاملے کے دونوں فریقوں کی کہانی معلوم ہے، تاہم اب میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔
