وزیراعظم کی نیپالی سفارتخانے آمد، سیلاب سےجانی نقصان پراظہار افسوس کیا

وزیراعظم شہباز شریف کی نیپالی سفارتخانے آمد ، نیپال میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں جانی نقصان پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفارت خانہ میں تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان رواں ہفتے کے آخر میں نیپال کے لیے ہنگامی امدادی سامان روانہ کرے گا۔
وزیر اعظم نے نیپال کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ نیپال کے عوام اس سانحے سے مزید مضبوط ہو کر ابھریں گے۔
