چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی میں پاکستانی ویمن ٹیم سے ملاقات

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی  میں پاکستان ویمن ٹیم سے ملاقات ہوئی ۔ایشیاکپ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستان ویمن ٹیم کی ٹریننگ کے موقع پر ہوئی۔ ہیڈ کوچ وہاب ریاض سمیت دیگر کوچنگ سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا ۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔کھلاڑیوں سے تفصیلی بات چیت کی ۔

چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے ان کی تیاریوں کے بارے میں پوچھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ کھیلیں اور فوکس کھیل پر رکھیں۔ میچ ٹو میچ کھیلیں اور جیت کے لیے جائیں۔ویمنز ایشیا کپ میں آپ سے بڑی  امیدیں  وابستہ ہیں۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ ایونٹ کے لیے مکمل تیار ہیں، ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے توقعات پر پورا اتریں گی۔

Back to top button