حکومت کاسانحہ پمزپرمقدمات درج کرانےکاعندیہ

وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نےکہا ہےکہ سانحہ پمز کے ذمہ داروں کیخلاف اگلے 2 سے 3 دن میں مقدمات درج ہونا شروع ہوں گے۔
طارق فضل چودھری نےنجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 لوگوں کو معطل کیا گیا، کمیٹی اگلے 2 دن میں اپنی حتمی رپورٹ جمع کرائے گی، رپورٹ میں ان 8 افراد کا تعین ہوگا کہ کس کی کتنی غلطی یا غفلت ہے۔
وفاقی وزیرطارق فضل چودھری نے کہا اس کے بعد انفرادی طورپر ان8 افراد کےخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔پولیس بھی اپنی تفتیش کررہی ہے، جلد معلومات سامنے آجائیں گی۔
طارق فضل نے کہا ہمارا لاء ڈپارٹمنٹ بھی اس پر کام کررہا ہے، 2 سے3 دن میں پولیس فوجداری قوانین کے تحت پرچے درج کرنا شروع کردے گی۔
