پمز آتشزدگی،نومولود کو بچانیوالی نرس کو تمغہ خدمت،1کروڑانعام کا اعلان

وزیراعظم نے جان پر کھیل کر پمز واقعے میں نومولود کو بچانے والی نرس کو تمغہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے دوران جان پر کھیل کر نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ نورین سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے ان کے کارنامے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی کی اس بیٹی کا نام سنہری حرفوں میں یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم نے رضیہ نورین کو 23 مارچ کو تمغہ خدمت دینے اور ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

نرس نے وزیراعظم پمز ہسپتال کی آتشزدگی اور بچے کو بچانے سے متعلق بتایا کہ میں چاہتی تھی کہ بقیہ بچے بھی بچاؤں مگر ایسا نہ ہوسکا، ایک بچے کو بچاتے ہی واپس آئی تو بلاسٹ ہوگیا اور اندھیرا چھاگیا، بقیہ نرسوں نے بھی بہت کام کیا ہے وہ بھی تعریف کی مستحق ہیں۔

Back to top button