ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتار کرلیے

 

 

 

ایف آئی اے اینٹی ہیومن سمگلنگ ونگ نے انسانی سمگلروں اور اشتہاری ملزمان کےخلاف ملک گیر کارروائیاں کرتےہوئے 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مختلف شہروں میں کی گئی کارروائیوں کےدوران اشتہاری ملزمان اور انسانی سمگلروں کو گرفتار کیاگیا، جب کہ گرفتار تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتےہوئے محمد تنویر،شاہد حسین اور عبدالشکور کو گرفتار کیا۔فیصل آباد سے 13 اشتہاری ملزمان اور سمگلروں کو گرفتار کیاگیا۔

ایف آئی اے کےمطابق گرفتار ملزمان لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دےکر بھاری رقوم بٹور کر فرار ہوگئےتھے۔گرفتار ملزمان میں رانا گلزار، حسام ریاض،منظور عباس، محمد وسیم، امجد حسین، محمد افضل اور عاصم جمیل شامل ہیں۔

حکومت پنجاب کا کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن، خفیہ سیل قائم، گرفتاریاں شروع

فیصل آباد سے گرفتار دیگر ملزمان میں محمد سلیم، نوید، علی نوشیروان، خرم شہزاد،اشفاق احمد اور ظہیر اقبال شامل ہیں۔بہاولپور سے 2 اشتہاری ملزمان عطا محمد اور رشید بلوچ کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کےمطابق کراچی میں کارروائی کرتےہوئے محمد شہزاد،حبیب الرحمان اور حافظ محمد ادریس کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد میں کارروائی کے دوران احسان اللہ خان اور محمد عثمان کو گرفتار کیاگیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملک بھر میں انسانی سمگلروں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔گرفتار کیےگئے تمام ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

Back to top button