کینیڈا میں پراسرار جزیرہ چند ہفتوں بعد غائب

کینیڈا میں درختوں سے ڈھکا ایک وسیع و عریض جزیرہ اچانک نمودار ہونے کے چند ہفتوں بعد پراسرار طور پر غائب ہو گیا

یہ عجیب و غریب جزیرہ جولائی میں برٹش کولمبیا کے ولسٹن ریزروائر میں ایک مقامی کشتی بان نے دیکھا تھا، جس نے اس کی تصاویر بنائیں اور انہیں مقامی رہائشی راکی ایوری کے ساتھ شیئر کیا۔

تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں، تاہم سب سے بڑا سوال یہ تھا کہ آخر اتنا بڑا جزیرہ وہاں آیا کہاں سے؟

بعد ازاں سیٹلائٹ تصاویر نے بھی اس جزیرے کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔

Back to top button