لڑکی کو آئی فون گفٹ کرنے کیلئےنوجوان سمگلر بن گیا

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں لڑکی کو آئی فون گفٹ کرنے کیلیے نوجوان منشیات سمگلر بن گیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق پدا پلی سے تعلق رکھنے والا نوجوان چیتنیہ نے ریاست اوڈیشہ سے 12 کلو گانجا 16 ہزار روپے میں خریدا اور اسے حیدرآباد سمگل کرنے کے دوران پولیس کے ہتھے چڑ گیا۔
چیتنیہ نے 16 ہزار روپے کی منشیات کو حیدرآباد میں 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ وہ اپنی دوست کو آئی فون تحفے میں دے سکے۔
اس نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ میری گرل فرینڈ نے آئی فون کی خواہش ظاہر کی، میں نے پیسوں کی خاطر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی تاکہ آئی فون خرید سکوں۔
پولیس حکام چیتنیہ کی کہانی سن کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی۔
