فون کال کے ذریعے ڈیٹا ہیک کرنے کاانتباہی پیغام جعلی نکلا

کیافون کالز سے ڈیٹاہوجائےگا؟ڈیٹا ہیک کرنے کا پی ٹی اے کا انتباہی پیغام جعلی نکلا۔
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر نمبر سے متعلق گردش کرنے والے وارننگ پیغام کو جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل پیغام میں پی ٹی اے سے منسوب کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مذکورہ نمبر سے آنے والی کال موصول کرنے سے چند ہی سیکنڈز میں موبائل اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات چوری ہوسکتی ہیں۔
پیغام میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ یہ نمبر ایسے سافٹ ویئر سے منسلک ہے جو 5 سے 7 سیکنڈ کی کال کے دوران موبائل فون سے ڈیٹا حاصل کرسکتا ہے۔
وائرل پیغام میں شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ مبینہ سائبر فراڈ سے بچاؤ کے لیے یہ انتباہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں تک بھی پہنچائیں۔
تاہم پی ٹی اے نے واضح کیا کہ ایسا کوئی انتباہ اس کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس پیغام کا اتھارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔
