بجلی مہنگی کردی گئی عوام پر33ارب کااضافی بوجھ پڑےگا

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی۔عوام پرفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں33ارب کا اضافی بوجھ پڑےگا۔
نیپرا نے ملک بھر کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے اضافےکا اطلاق ستمبر کے بلوں میں کیا جائے گا، جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کاصارفین پر 33 ارب روپے کا اصافی بوجھ منتقل ہوگا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔ نیپرا نے اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 کے لیے ہوگا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 12 ارب67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
