علی امین گنڈاپور نے لانگ مارچ کی حمایت کردی

سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو اپنی طاقت کے ساتھ پارٹی کے لیے نکلوں گا لیکن لوگ کنفیوژ ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سہیل آفریدی میرا چھوٹا بھائی ہے اسے ٹکٹ بھی میں نے دیا ہے، پارلیمانی بورڈ میں انہیں ٹکٹ نہیں مل رہا تو میں نے لڑ کر ٹکٹ دلوایا۔
انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو جنہوں نے لیڈ کرنا ہے یہ ان کی ذمہ داری ہے، اس روز پارٹی کا پلان جو ہوگا میں اس پر عمل کروں گا۔
علی امین گنڈاپورنے کہا کہ میرے خلاف جو سازشیں کی گئیں عمران خان باہر آئیں گے تو اس کا حساب لوں گا، میرے خلاف سازش، غلط رویہ رکھنے والوں کو میں نے کچھ نہیں کہا، میرے لئے بانی کی رہائی اور پارٹی کی تحریک اہمیت رکھتی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ علی امین نے کہا کہ کیا سازشیوں کیخلاف کھڑا ہو کر کیا میں اپنے خلاف ایک اور سازش کروں گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو میرے خلاف دو غلط بیانیے کے بارے میں کئی بار پیغامات بھیجے یہ بیانیہ میرے خلاف بنایا گیا تھا کہ فنانس کے حوالے سے میں نے وفاق کو پیسے دیئے ہیں، کئی بار مزمل اسلم کا نام بھجوایا تاکہ وہ بانی عمران خان سے مل کر بتاسکے انڈومنٹ فنڈ سے پیسہ صوبےکو مل رہا ہے۔
