آبنائے ہرمز کھولنے کا فیصلہ ایران کی مرضی سے ہوگا: ایران

ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے مؤقف کو ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہم آبی گزرگاہ تہران کی رضامندی کے بغیر نہیں کھولی جائے گی۔
ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی۔
ایرانی خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد امریکی افواج ایران سے 500 میل دور چلی گئی ہیں۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ آبنائے ہرمز نہ کھول سکنے پر امریکا ایسے اقدامات کررہا ہے، جب کہ ایران امریکی دھمکیوں کا جواب دینے کےلیے اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل احمد وحیدی کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے حملوں میں شہید ایرانی شہریوں خون رائیگاں نہیں جائے گا اور اس کا انتقام لیا جائے گا۔
پاسداران انقلاب کا شادی کی تقریب پر امریکی بمباری کا انتقام لینے کا اعلان
میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ شادی کی تقریب میں معصوم خواتین،مردوں اور بچوں کو نشانہ بنانا امریکی دشمنی اور بےبسی کو ظاہر کرتا ہے۔ایرانی قوم کے خلاف ایسے اقدامات سے عوام کے عزم اور مزاحمت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔
