امریکا ایران میں شادی کی تقریب پر بمباری کی تحقیقات کر رہا ہے : جے ڈی وینس

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا ایران میں شادی کی تقریب پر بمباری کے ایرانی دعوے کی تحقیقات کررہا ہے۔
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں شادی کی ایک تقریب کو نشانہ بنانے کے ایرانی دعوے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم انہوں نے اس پر شدید شکوک کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ امریکی فوج جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم بھی جاننا چاہتے ہیں کہ حقیقت میں وہاں کیا ہوا تھا۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ مجھے ایرانی میڈیا کے اس دعوے پر شدید شکوک ہیں، امریکا کبھی بھی جنگی کارروائیوں میں شہریوں کو ہدف نہیں بناتا اور نہ ہی آئندہ ایسا کرے گا
یاد رہے کہ ایران نے دعویٰ کیا تھاکہ امریکا نے فوجی اہداف کے ساتھ ایک ایسے گھر پر بھی بمباری کی جس میں شادی کی تقریب جاری تھی اور متعدد خواتین و بچے شہید ہوگئے۔
