پاسداران انقلاب کا شادی کی تقریب پر امریکی بمباری کا انتقام لینے کا اعلان

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل احمد وحیدی کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے حملوں میں شہید ایرانی شہریوں خون رائیگاں نہیں جائے گا اور اس کا انتقام لیا جائے گا۔
میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ شادی کی تقریب میں معصوم خواتین،مردوں اور بچوں کو نشانہ بنانا امریکی دشمنی اور بےبسی کو ظاہر کرتا ہے۔ایرانی قوم کے خلاف ایسے اقدامات سے عوام کے عزم اور مزاحمت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔
کمانڈر پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنگی جرائم میں ملوث ہے، شادی تقریب پر بمباری کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں 4 افراد شہید ، 70 زخمی ہوئے جب کہ 7 کی حالت نازک ہے۔
پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی فوج اور حکام جرم تسلیم کرنے سے انکاری ہیں،شادی کی تقریب پر امریکی بمباری کا انتقام لیاجائے گا،امریکی دعویٰ مضحکہ خیز ہے کہ ایرانی شہریوں پرحملہ نہیں کیا۔امریکی رہنماؤں نے معافی کے بجائے جھوٹ بولنے کا راستہ اختیار کیا۔
امریکا ایران میں شادی کی تقریب پر بمباری کی تحقیقات کر رہا ہے : جے ڈی وینس
دوسری جانب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران میں شادی کی ایک تقریب کو نشانہ بنانے کے ایرانی دعوے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم انہوں نے اس پر شدید شکوک کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ امریکی فوج جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم بھی جاننا چاہتے ہیں کہ حقیقت میں وہاں کیا ہوا تھا۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ مجھے ایرانی میڈیا کے اس دعوے پر شدید شکوک ہیں، امریکا کبھی بھی جنگی کارروائیوں میں شہریوں کو ہدف نہیں بناتا اور نہ ہی آئندہ ایسا کرے گا
