ایرانی حکومت کا خاتمہ ہدف ہے، مقصد حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہناہے کہ ایران کی موجودہ حکومت کا خاتمہ اب اسرائیل کا مرکزی مقصد بن چکا ہے اور یہ ہدف حاصل کرنا ناممکن نہیں ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے اور اپنی بقا کی جنگ لڑرہی ہے۔
امریکا ایران میں شادی کی تقریب پر بمباری کی تحقیقات کر رہا ہے : جے ڈی وینس
بنیامین نیتن یاہو نے کہاکہ ایران کی موجودہ حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا مرکزی مقصد بن چکا ہے،ایران کی موجودہ حکومت کا خاتمہ ناممکن نہیں، مقصد حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے۔
نیتن یاہو نے کہاکہ ایران سے لاحق خطرے کو ہمیشہ کےلیے ختم کرنے کی صلاحیت پر مکمل یقین ہے۔
