حکومت اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط بنانا ہوگی: وفاقی وزیر خزانہ

 

 

 

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کےلیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط بنانا ہوگی،معاشی استحکام مشکل فیصلوں کے نتیجے میں حاصل ہوا، اسے مستقل بنانا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نجی شعبے کے سرمائے کو متحرک کرنا معاشی ترقی کےلیے اہم ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجکاری کے ذریعے سرمایہ کاری کا فروغ ممکن ہے،پائیدار معاشی استحکام کےلیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ نجکاری کے عمل میں شفافیت،کارکردگی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ترجیح دی جائے گی،پی پی پیز کے ذریعے بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کے منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری بڑھانا ہوگی۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ معاشی ترقی کےلیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط بنانا ہوگی،معاشی استحکام مشکل فیصلوں کے نتیجے میں حاصل ہوا،اسے مستقل بنانا ہے،پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے۔

 زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا

محمد اورنگزیب نے کہاکہ مجموعی خسارہ 12.5 فیصد سے کم ہوکر 2.6 فیصد رہ گیا ہے،ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،ایف بی آر کی آمدن میں گزشتہ چند برسوں کے دوران 40 فیصد اضافہ ہوا،ایف بی آر کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگیا۔

 

Back to top button