نیپال اور تبت میں سیلاب سے اموات کی تعداد 1301 ہوگئی، 5339 افراد تاحال لاپتہ

نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں اموات اور لاپتہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،مجموعی طور پر 1301 افراد جاں بحق جب کہ 5339 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
نیپالی پولیس کی تازہ رپورٹ کےمطابق ملک میں اموات کی تعداد 1,280 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 4,798 افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
دوسری جانب تبت میں حکام نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ وہاں اموات کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے، جب کہ 541 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
حکام کےمطابق لاپتہ ہونےوالوں میں کم از کم 34 مختلف ممالک کے سینکڑوں غیرملکی شہری بھی شامل ہیں،جس کے باعث یہ سانحہ بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
نیپال میں امدادی کارروائیاں بدستور جاری ہیں،مختلف ہائیڈرو پاور منصوبوں کی کم از کم چھ سرنگوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،جہاں 150 سے زائد افراد کے پھنسےہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
امدادی ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش اور ممکنہ زندہ بچ جانےوالوں کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
یاد رہےکہ تریشولی 3 اے ہائیڈرو پاور منصوبے کی سرنگ سے دو کارکنوں کو نو روز بعد زندہ نکال لیاگیا ہے،جس کےبعد دیگر پھنسے افراد کے اہل خانہ میں بھی امید کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔
آبنائے ہرمز کھولنے کا فیصلہ ایران کی مرضی سے ہوگا: ایران
نیپال کے وزیراعظم کےدفتر نے بتایا ہےکہ ہائیڈرو پاور پلانٹ کی سرنگ سے ریسکیو کیےگئے دو کارکنوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔
