بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشت گرد جہنم واصل

 

 

 

بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگاکر کارروائی کی اور بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو جہنم رسید کر دیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق بلوچستان کے ہی ضلع کھچی بھاگ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتےہوئے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام بنادیا۔کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک کیے گئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ٹھکانے پر موجود آئی ای ڈیز اور گولہ بارود موقع پر تباہ کردیا گیا۔

این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگر پرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد

آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔

 

Back to top button