پنجاب میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

 

 

 

پنجاب میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، فصلوں کی کٹائی کے پیش نظر صوبے بھر میں گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ماحولیات سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ’’صاف لاہور، صحت مند پنجاب‘‘ پروگرام پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیاکہ ماحولیاتی ضابطوں کی خلاف ورزی پر 18 یونٹس کو نوٹس اور 4 یونٹس سیل کیےگئے جب کہ تعمیراتی خلاف ورزی پر 6 مقامات سیل اور پولی تھین کےخلاف کارروائی میں 36 مقامات سیل کیےگئے ہیں ۔

اس کے علاوہ دھواں چھوڑنےوالی 10 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں جب کہ 24 چالان اور 24 گاڑیاں سیل کردی گئیں۔

پمز میں کام نہ کرنے والے ملازمین کو برخاست کردیں، مصطفیٰ کمال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ہدایت

اجلاس میں فصلوں کی کٹائی کے پیش نظرصوبے بھر میں آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نگرانی سخت کرنے کےلیے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

Back to top button