وزیراعظم کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر سے ملاقات، معاشی اصلاحات اور ایم ایل ون پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے ملاقات کی،جس میں معاشی اصلاحات اور ایم ایل ون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے جنوبی، وسطی اور مغربی ایشیا کے نائب صدر ینگ منگ یانگ سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط ترقیاتی شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ سخت مالیاتی اصلاحات سے معاشی بحالی کے مرحلےکو کامیابی سے عبور کیا،اصلاحات کے نتیجے میں ملکی معیشت میں استحکام آیا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کےلیے مستحکم معاشی منظرنامے کی درجہ بندی کی۔
وزیراعظم نے طویل المدتی معاشی تبدیلی کےلیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہاکہ انتظامی رکاوٹوں کے خاتمے کےلیے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
حکومت اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط بنانا ہوگی: وفاقی وزیر خزانہ
شہباز شریف نے کہا کہ ایم ایل ون ریلوے کوریڈور کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی گئی،ریلوےکوریڈور کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن قومی بنیادی ڈھانچے کی ایک اہم ترجیح ہے،ملاقات میں ایم ایل 1 منصوبے پر جلد عملی کام شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا گیا۔
