احسن اقبال نے15نئےصوبوں کی تجویز دیدی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دے دی۔

احسن اقبال کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سسٹم ڈلیور نہیں کررہا، ہر صوبے کو تین حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے۔جائزہ کمیٹی بنا کر قومی و سیاسی بحث شروع کی جائے، نئے صوبوں کے لیے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انتظامی ڈھانچہ فرسودہ اور انتظامی یونٹ ضروری قرار دے دیے۔ وزیراعظم کے مشیر رانا احسان افضل خان نے کہاکہ فی الحال نہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر کوئی فیصلہ ہوا ہے نہ ہی کسی جائزہ کمیٹی کا قیام زیر غور ہے۔

خیال رہے کہ نئے صوبوں کی بحث وزیر داخلہ محسن نقوی کے "سسٹم کولیپس” کے بیان کے بعد شروع ہوئی، سندھ اسمبلی گزشتہ روز ہی نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے۔قرارداد کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ہوا تھا۔

 

Back to top button