حوثیوں اور یمنی فوج میں جھڑپیں، 120 سے زائد افراد ہلاک

یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ اوریمنی فوج کے درمیان مغربی ساحل کے قریب شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجےمیں 120 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں حکومتی فورسز کے 24 اہلکار جبکہ تعیز کے علاقے میں 15 اہلکار مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فوجی حملوں میں بھی 42 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے،مجموعی طور پر 120 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
رپورٹ کےمطابق یمن میں شدید جھڑپیں شروع ہوئیں جب حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں اور تعیز کے اطراف حملے کیے، انصار اللہ نے یمنی فوج پر ڈرون اور میزائلوں سے حملے کیے۔
رپورٹ میں یمنی حکومتی فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حوثی کئی ہفتوں سے حملوں کی زد میں موجود اہم بندرگاہی شہر موخا کو دیگر حکومتی علاقوں سے کاٹنے اور آبنائے باب المندب سے متصل علاقوں کی جانب پیش قدمی کی کوشش کر رہے ہیں۔
