سندھ کی عوام صرف عمران خان کے ساتھ ہیں،سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کاکہناہے کہ سندھ کی عوام نے آج ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ان کی محبت اور وابستگی بے مثال ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر لانگ مارچ کے حوالے سے آج شِکارپور، شہدادکوٹ، لاڑکانہ اور نوشہرہ فیروز میں اسٹریٹ موومنٹ ریلی کی قیادت کی۔

سہیل آفریدی نےاپنے خطابات میں کہا کہ ان ریلیوں کا عوام کی جانب سے بھرپور اور والہانہ استقبال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اندرون سندھ کے عوام عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کئی دہائیوں سے یہ جھوٹا اور غلط بیانیہ مسلط کیا جاتا رہا کہ اندرون سندھ میں صرف ایک سیاسی جماعت کا راج ہے، لیکن آج سندھ کے عوام نے اپنی طاقت، اپنی سیاسی وابستگی اور اپنا فیصلہ خود دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عوام نے آج ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ان کی محبت اور وابستگی بے مثال ہے۔ سندھ کے عوام کا یہ غیر معمولی جوش و جذبہ 27 ستمبر کی فیصلہ کن سیاسی جدوجہد کے لیے ہماری اصل طاقت ہے۔ شِکارپور سے اٹھنے والی عوامی آواز پورے سندھ اور پورے پاکستان تک پہنچنی چاہیے۔

Back to top button