اداکار محسن گیلانی نےخود کوجنات کابادشاہ قرار دیدیا

پاکستان کے سینئر ٹیلی ویژن اداکار و پروڈیوسر سید محسن گیلانی نے جنات سے متعلق حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’جنات کے بادشاہ‘ ہیں اور گزشتہ 12 سال سے ایک جن ان کے ساتھ موجود ہے

محسن گیلانی نے حال ہی میں عبدالحئی صدیقی کے ڈیجیٹل پوڈکاسٹ ’دی بلیو ٹروتھ‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی، روحانی معاملات اور وظائف سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

جنات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار نے دعویٰ کیا کہ ’’اگر جنات کی بات کریں تو میں جنات کا بادشاہ ہوں، اس وقت بھی ایک جن میرے ساتھ موجود ہے اور میں مذاق نہیں کر رہا۔ میرے خاندان میں جنات کی موجودگی کا سلسلہ آباؤ اجداد سے چلتا آرہا ہے۔ میرے ساتھ موجود جن کا نام ’مسٹر نجیب‘ ہے جو والد کے انتقال کے بعد گزشتہ 12 سال سے میرے ساتھ موجود ہے۔‘‘

Back to top button