برطانوی شاہ چارلس اور محسن نقوی کی ملاقات

برطانوی بادشاہ چارلس کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے  ملاقات ،کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی کے موضوع پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔

تقریب میں بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی، تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔

برطانوی بادشاہ چارلس کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔

شاہ چارلس نے پاکستان میں امن و امان بحال رکھنے کی کوششوں پربھی گفتگو کی۔

Back to top button