انگلینڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرافسوس ہے،محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر  افسوس کا اظہار کیا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ  انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا مجھے بہت دکھ ہے۔انگلینڈ میں جو کچھ کیا، ضروری تھا، پرفارمنس کےعلاوہ دیگر معاملات ہیں، فی الحال اسے دیکھ رہے ہیں۔

محسن نقوی کاکہنا تھا ابھی وقت نہیں کرکٹ کے علاوہ بات کروں، تنقید سے نہ گھبرایا ہوں ناگھبراتاہوں، ان کی تنقید سےکوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نےخود کچھ نہیں کیا۔

Back to top button