پی سی بی نےجونیئرلیگ میں شامل کھلاڑیوں کے واجبات ادا کردیئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر لیگ میں شریک  غیر ملکی کھلاڑیوں کے واجبات کلیئر کردیئے۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ کے مطابق سابق چیئرمین رمیز راجا نے جونئیر لیگ کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی تھی، جن میں غیر ملکی کھلاڑیوں، مینٹورز اور لوکل پلیئرز کے واجبات بھی شامل تھے۔

کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی ہدایت پر اب سب لوگوں کو ادائیگیاں کردی گئی ہیں۔

شکیل شیخ نے بتایا کہ پاکستان جونیئر لیگ کے باعث بورڈ کو 4.3 ملین ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

Back to top button