نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے پر زیادتی کا جرم ثابت
نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا۔
کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ کے سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے جمعہ کو محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالتی فیصلے میں نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا ۔عدالت کے مطابق زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی۔
نیپال کی میڈیا رپورٹ کے مطابق سندیپ لامیچانے کو سزا آئندہ سماعت پر
سنائے جائے گی۔