’’ثانیہ مرزا نے بچوں کو اپنی لائف لائنز قرار دیدیا‘‘

سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک اور بھانجی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی لائف لائن قرار دیدیا، انسٹا گرام پر شیئر کردہ تصویر میں ثانیہ مرزا صوفے پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے اذہان اور بھانجی دعا کو گرمجوشی سے گلے لگا رکھا ہے۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ثانیہ اب بھی دبئی میں ہی رہ رہی ہیں جہاں وہ شعیب ملک کے ساتھ پہلے قیام پذیر تھیں، ان کا اکلوتا بیٹا اذہان بھی ان کے ساتھ ہے اور ایسا لگتا ہے کہ سابق انڈین ٹینس سٹار مکمل طور پر خود اپنے بیٹے کی سرپرستی کر رہی ہیں، ثانیہ مرزا زندگی کا سفر جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے آسٹریلین اوپن میں بھی شرکت کی۔اپنی ذاتی زندگی میں بحران سے گزرنے کے باوجود ثانیہ مرزا خوش باش نظر آ رہی ہیں۔اپنے سابق شریکِ حیات کی طرف سے ثنا جاوید کے ساتھ تیسری شادی کے اعلان کے بعد سے سابق انڈین ٹینس سٹار بڑے پیمانے پر مداحوں کی حمایت سمیٹ رہی ہیں۔ثانیہ مرزا آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، وہ گاہے بگاہے اپنی نت نئی تصویروں کے ساتھ معنی خیز مختصر پیغامات شیئر کرتی نظر آ رہی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنی 4 خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پیغام جاری کیا۔ اپنی نئی پوسٹ کے کیپشن میں اُن کا لکھنا تھا کہ سر مت جھکاؤ شہزادی، ورنہ تمہارے سر کا تاج گر جائے گا۔ثانیہ مرزا اپنی ان نئی تصویروں میں خوش اور پراعتماد دکھائی دے رہی ہیں۔صرف یہی نہیں اسی کے ساتھ ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام اسٹوری بھی قابل توجہ تھی۔ انسٹا گرام اسٹوری میں ثانیہ مرزا کا مبہم انداز میں کہنا تھا کہ انسان زندگی میں بعض اوقات ان راہوں سے گزرتا ہے جس کے بارے میں دوسرے لوگ ذرہ بھر بھی علم نہیں رکھتے، ایسی چیزوں سے گزرتے ہیں جو آپ کو اندر سے ہلا کر رکھ دیتی ہیں، توڑ دیتی ہیں، پھر تعمیر کرتی ہیں اور سکھاتی ہیں کہ اتنا مضبوط کیسے بنیں جتنا کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ،ان حالات میں آپ اپنے آپ کو وہی برقرار رکھیں جو دراصل آپ ہیں، اگر کوئی آپ کو جانچے اور مداخلت کرے تو آپ یاد رکھیں کہ آپ کن چیزوں سے گزرے ہیں، لہٰذا مسکرائیں اور چلتے رہیں، جب آپ طوفانوں سے گزر کر خود پر بہت کچھ ثابت کر چکے ہیں تو دوسرے پر ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ نے

شہباز یا بلاول میں سے کوئی وزیراعظم بن سکتا ہے

خود کو جس طرح سنبھال رکھا ہوتا ہے وہ دوسروں نے نہیں دیکھا ہوتا۔

Back to top button