سری لنکا کو ایشیا کپ کرکٹ کپ 2022کی میزبانی کیلئے ڈیڈلائن

ایشین کرکٹ کونس کی جانب سے سری لنکا کو ایشیا کپ کرکٹ کپ 2022کی میزبانی کیلئے ڈیڈلائن دے دی گئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹسکے مطابق ایشین کرکٹ کونسل سری لنکا کرکٹ کے ساتھ رابطے میں ہے اے سی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں تاہم سری لنکن کرکٹ اس وقت ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پر امید ہے۔اے سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ابھی وقت ہے اور کرکٹ سری لنکا کو 27 جولائی تک ایشیا کپ کے بارے میں بتانے سے متعلق کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گالف کھیلنا شروع کر دی

خیال رہے کہ2022 میں ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرکٹ کے پاس ہے جبکہ ایونٹ 27 اگست سے شیڈولڈ ہے،تاہم سری لنکا اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

Back to top button