کرونا نے مزید 3 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کی تشخیص کے لیے 35 ہزار627 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 609 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 3 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.70 فیصد ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ 600 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
