ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال مزید کشیدہ ، شہریوں کا احتجاج
.پاراچنار کو دیگر اضلاع سے ملانے والی واحد مین سڑک پچھلے ڈھائی مہینوں سے بند ہے
تفصیلات کے مطابق میں سڑک کو کھلوانے کے لیے شہریوں نے کرم پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا ہے، شدید سردی کے باوجود شہری بدامنی کے خلاف دن رات احتجاج کررہے ہیں ۔
شہر میں اشیائے خوردونوش ، ادویات ، آندھن ، سمیت دیگر اشیائے ضروریات کا مکمل قلت ہے ۔
عمران خان کی فوج مخالف تقریر سے ذہین سازی ہوئی،مجرموں کااعتراف
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ غذائی اشیاء نہ ملنے کی صورت میں عوام فاقوں پر مجبور ہوکر رہ گئےہیں ۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے مزدور سبزی منڈی بندش و دیگر تجارتی مراکز کے بند ہونے سے مکمل بے روزگار ہوگئے ہیں ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باوجود عوام لکڑی اور ایل پی جی سے محروہو کررہ گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاراچنار میں بینکوں میں کیش نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں تمام اے ٹی ایمز مشینزبھی بند ہیں ۔