وکلا کوجسٹس منصورعلی اورجسٹس اطہرمن اللہ کےساتھ کھڑاہوناہوگا،پی ٹی آئی

سابق سپیکراسدقیصر نے  سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ وکلا کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ جمہوریت چلے، 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے۔ سپریم کورٹ کے دو سینیئر ججز نے استعفیٰ دے دیا ہے، جو ایک پیغام ہے۔ یہ ان ججز کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ وکلا کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

اسد قیصر نے کہاکہ وہ دونوں ججز کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وکلا کی تنظیموں اور مزدور یونینز کو بھی ججز کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔کل 2 بجے پی ٹی آئی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس دوران انہوں نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ قانون میں ترمیم کا طریقہ کار غیر منطقی ہے، ایک بار ترمیم کرکے پھر کہا جائے کہ یہ ویسا نہیں بلکہ ویسا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کا مشہور نعرہ ’ووٹ کو عزت دو‘ ہے، وہ عام طور پر وہ اس طرح کے اجلاسوں میں شامل نہیں ہوتے، لیکن کل وہ خود موجود تھے۔

Back to top button