لیجنڈری سپنر شین وارن انتقال کر گئے
لیجنڈری آسٹریلوی سپنر شین وارن انتقال کر گئے، آسٹریلوی چینل فاکس سپورٹس کے مطابق شین وارن تھائی لینڈ میں موجود تھے جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
اڑتیس سالہ آسٹریلوی سپن بولر نے ٹیسٹ کرکٹ کو 2007 میں خیر آباد کہہ دیا تھا اور اس سال کے آغاز میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو گئے تھے۔
شین وارن 2007 میں 145 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ انہوں نے 25.42 کی اوسط سے کل 708 وکٹ حاصل کیے جو اس وقت ایک عالمی ریکارڈ تھا۔ اس وقت سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سری لنکا کے مرلی دھرن کے پاس ہے۔