لیموں پانی گرمی میں صحت بخش مشروب قرار

شدید گرمی کے موسم میں لیموں پانی ایک تازگی بخش اور صحت بخش مشروب ہے جو لیموں کے رس اور پانی کو ملا کر بنایا جاتا ہے

مشروب نہ صرف ذائقے میں مزیدار ہوتا ہے بلکہ اس کے بہت سے فوائد بھی ہیں۔ لیموں پانی ڈیٹوکس کے لیے بہترین ہے۔ یہ جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے اور گردوں کو صاف رکھتا ہے۔لیموں پانی ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، پیٹ کی تیزابیت کو کم کرتا ہے، اور قبض سے نجات دلاتا ہے۔لیموں پانی میٹابولزم کو تیز کرتا ہے، جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ صبح نہار منہ نیم گرم لیموں پانی پینے سے وزن کم کرنے میں مزید فائدہ ہو سکتا ہے۔

گرمی کے موسم میں بھی کافی ذہنی چستی کیلئے بہترین قرار

لیموں میں وٹامن سی کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتی ہے۔ لیموں پانی پینے سے جلد کے دھبے اور کیل مہاسے بھی کم ہو سکتے ہیں۔ لیموں میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ہوتے ہیں۔

 

Back to top button