امریکہ کو مطلوب مجرم پولیس افسر نکلا

امریکہ کو20سال سے مطلوب مجرم میکسسکو میں پولیس افسر نکلا۔
تفصیلات کے مطابق مجرم انتونیو20سال سے امریکہ کو فائرنگ واقعہ میں مطلوب تھا۔اب حقیقت کھلنے پربطور پولیس افسر پکڑاگیا۔
مجرم کا 2004میں کرسمس پر ایک 25 سالہ شخص کے ساتھ جھگڑا ہوا، دونوں جھگڑتے ہوئے بار سے باہر نکلے جہاں انتونیو نے اس شخص کو چہرے پر گولی مار کر مارڈالاتھاجس کی فوٹیج ریکارڈ کرلی گئی تھی۔
واقعے کے بعد قتل کا مجرم امریکا سے فرار ہوہوا اورنام بدل کر رہ رہا تھا۔
کینیا میں 95سالہ شخص کو 60سال بعد محبت مل گئی
تفتیشی افسر نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریانو کا سراغ لگایا توپتہ چلا وہ بطور پولیس افسر کام کررہاہے۔