کینیا میں 95سالہ شخص کو 60سال بعد محبت مل گئی

کینیا میں 95سالہ شخص نے 60سال بعد اپنی محبت سے شادی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ابراہیم نامی کینیا کے باشندے نے 90سالہ خاتون سے نیبروبی کے ایک چرچ میں شادی کی ۔

95سالہ ابراہیم مبوگو نے بتایا کہ میں اور تبیتھا وانگوئی پہلی بار 1960ء  میں ملے تھے اور تبھی ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہوئی۔ہم اپنی کیکویو روایات کے مطابق قانونی طور پر شادی شدہ ہیں مگر ہم عیسائی ہیں اس لیے ہم نے شادی کی رسم چرچ میں اداکی۔

امریکہ کو مطلوب مجرم پولیس افسر نکلا

تبیتھا وانگوئی نے بتایا کہ خوش گوار شادی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اپنے شوہروں کا احترام کرنا ہوگا۔

Back to top button