فیک ویڈیو کیس : عظمیٰ بخاری کو بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت

سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر فیک ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو بیان ریکارڈ کرانے کےلیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
لاہور کی سیشن عدالت میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کےمقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نےفیصلہ سنایا۔
عدالت نے عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان قلمبند کرانے کی درخواست خارج کردی اور صوبائی وزیر کو آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کےلیے پیش ہونے کی ہدایت کی۔
عظمیٰ بخاری نے جوڈیشل مجسریٹ کی جانب سے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کےفیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
یاد رہے کہ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔
