عمران خان سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے : سہیل آفریدی

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جمعرات کے دن عمران خان سے ملاقات نہ کروائی گئی تو رات 10 بجے پورے پاکستان کو ڈی چوک بنادیں گے۔

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جمعرات والے دن تمام پارلیمنٹرین اڈیالہ جیل جائیں گے جب کہ کل تمام پارلیمنٹرین سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی فیملی گارنٹی دے رہی کہ ہم سیاسی بات نہیں کریں گے،ہماری گارنٹی مان کر ملاقات کروائیں وہ سیاسی بات نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہمارا صرف یہی مطالبہ ہےکہ عمران خان کا بہترین علاج ہونا چاہئے،بشریٰ بی بی اور عمران خان دونوں کی صحت خراب ہے۔ عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ختم ہونی چاہیے۔

27ستمبر کے لانگ مارچ سے پہلے ہیPTIمیں اختلافات پھوٹ پڑے

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو گرفتار نہیں اغوا کیاگیا ہے اور وہ ناحق جیل میں ہیں،عمران خان کو جب اغوا کیاگیا وہ بالکل فٹ تھے،اڈیالہ جیل میں عمران خان کی صحت کا ذمہ دار پورا نظام ہے،حکومت، ججز، جیل انتظامیہ سب کے سب ملے ہوئے ہیں۔اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم اور عہدوں پر موجود لوگ ہوں گے۔

 

 

 

 

Back to top button