اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ جس میں سہ ملکی دفاعی معاہدے اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مبارک باد دی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورت حال، بالخصوص مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیاگیا، جب کہ کویتی وزیرخارجہ کے حالیہ دورۂ پاکستان کے نتائج اور اہم شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری مزید بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔
اسحاق ڈار کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
