اسحاق ڈار کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

 

 

 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیالکیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کےمطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈین ہم منصب کو پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونےوالے دفاعی معاہدے کے مقاصد اور خطے میں امن و استحکام کےلیے مشترکہ عزم سے آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں ابھرتی ہوئی صورت حال پر بھی گفتگو کی اور خطے میں ہونےوالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورت حال اور اردن میں ہونےوالے اجلاس کے حوالے سے بھی کینیڈین وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیرخارجہ انیتا آنند کے حالیہ دورہ پاکستان پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

گفتگو میں علاقائی امن و سلامتی سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

مکہ معاہدہ، پاکستان نے ایران کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیوں کیا؟

دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان اور کینیڈا کےدرمیان اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا، جب کہ خطے کی تیزی سے بدلتی صورت حال پر باہمی مشاورت کو بھی اہم قراردیا گیا۔

 

Back to top button