آزاد کشمیر کے عوام کو ورغلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا: رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو ورغلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی، دھرنا دینے والے آزاد کشمیر میں الیکشن نہیں روک سکے، دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے فیز 3 کا عمل جاری ہے۔منتخب حکومت جائز مطالبات پر ضرور نظرثانی کرے گی، جبکہ آزاد کشمیر کے عوام کو ورغلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک حلقے میں 3 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ روکنے کی کوشش کی گئی، اپنی ہار کو دھاندلی کے ذریعے بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ پیپلز پارٹی کے دوست آج اور کل بھی دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے لیکن ثبوت نہیں دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ مرحلہ وار الیکشن دھاندلی ہے، حالانکہ پیپلز پارٹی اس بات پر متفق تھی کہ انتخابات مرحلہ وار ہونے چاہئیں۔ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پیپلز پارٹی کے ہی مطالبے کو مانا، جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کی کسی سیٹ پر میٹنگ اور جلسہ نہیں کیا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایک پرامن الیکشن کو اس طرح متاثر کرنا کوئی جمہوری عمل نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جی بی الیکشن کے بعد فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔ ہم پیپلز پارٹی کی قیادت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ الٹی گنتی کو سیدھا کر دیں گے، ہمیں توقع ہے پیپلز پارٹی ہماری جیت پر مبارکباد دے گی۔
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ دھرنا کرنے والے اپنے مقاصد میں ناکام ہوئے، دھرنا دینے والے خود کو قانون کے حوالے کر دیں۔ دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ جن عناصر نے ہتھیار اٹھائے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
