اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے رابطہ، دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس انتونین تشیسکیدی تشیلومبو اور گنی بساؤ کے سابق صدر جنرل عمرو سیسوکو ایمبالو سے مشترکہ ٹیلی فونک گفتگو کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انہیں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ معاہدہ سٹریٹجک تعاون کے فروغ اور خطے میں امن،استحکام اور سلامتی کےلیے معاون ثابت ہوگا۔
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کانگو کے صدر تشیسکیدی نے پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط سمیت باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار نے صدر تشیسکیدی اور کانگو کے عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
