پشاور ہائی کورٹ نے دو افغان صحافیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے روک دیا

پشاور ہائی کورٹ نے دو افغان صحافیوں کی ملک بدری روکتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ وفاقی حکومت دو ماہ کے اندر درخواست گزاروں کے کیس کا تعین کرے۔
درخواست گزار سید احسان اللّٰہ صالحی اور سید منیر احمد افغان صحافی ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار قانونی ویزے پر پاکستان آئےہیں اور اس وقت پاکستان میں مقیم ہیں،درخواست گزاروں کےمطابق انہوں نے فرانس میں آبادکاری کےلیے درخواست دی ہے۔
فیصلے میں کہاگیا ہےکہ درخواست گزاروں کی درخواستیں فی الحال زیرغور ہیں، جب کہ فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے ان کے کیسز میں پہلے ہی توثیق کی جاچکی ہے۔
آزاد کشمیر کے عوام کو ورغلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا: رانا ثنا
عدالت عالیہ کا کہنا ہےکہ وکیل کےمطابق درخواست گزاروں کی گرفتاری اور ملک بدر ہونے کا خدشہ ہے،درخواست گزار ملک بدر ہونے کے ڈر سے آزادانہ نقل و حرکت نہیں کرسکتے،وفاقی حکومت 60 دن میں فیصلہ دینے سے قاصر رہتی ہےتو وزارت داخلہ درخواست گزاروں کو عارضی اجازت دے۔
