لیبیا،کشتی حادثے میں جاں بحق 16 پاکستانیوں کےنام آ گئے

لیبیا کے ساحل پر حادثے کا شکارتارکین وطن کشتی میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی میں 63 پاکستانی اور 10 بنگلادیشی سوار تھے۔ ابتک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جو سارے پاکستانی ہیں۔

امدادی کاموں کے دوران 37 تارکین وطنوں کو زندہ نکالا گیا جن میں سے 1 اسپتال میں اور 33 پولیس کی تحویل میں ہیں۔حادثے میں 10 کے قریب پاکستانی لاپتا ہیں۔ لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونےوالےپاکستانیوں کی شناخت اور سفری تفصیلات سامنے آگئیں۔

ان پاکستانی مسافروں میں سے ایک نےتافتان بارڈر سے جب کہ بقیہ چھ مسافر کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور فیصل آباد ایئر پورٹس سےالگ الگ تاریخوں میں روانہ ہوئے تھے۔

مسافر شعیب حسین10 جنوری2025ء کو تافتان بارڈر سےایران گیا تھاجب کہ مسافر ثقلین حیدر 9 فروری2024ء کوکراچی ایئر پورٹ سےسعودی عرب پہنچا تھا۔

اسی طرح عابدحسین25 نومبر 2024ء کوکوئٹہ سےمصر،سراج الدین 1 دسمبر 2022ء کو پشاور سےسعودی عرب، سید شہزاد حسین اسلام آباد سےسعودی عرب پہنچا۔

مسافر شعیب علی19 نومبر 2024ء کو فیصل آباد سےسعودیہ عرب اور مسرت حسین نے20 ستمبر کو 2024ء کوئٹہ سےمتحدہ عرب امارات کا سفر کیا تھا۔

علاوہ ازیں جاں بحق دیگر پاکستانیوں میں نصرت حسین،شعیب علی،  عابد حسین،  آصف علی، مساویر حسین، اسوار حسین، انیس خان، مصیب حسین اور شاہد حسین شامل ہیں۔

یہ تمام پاکستانی مسافر کس طرح ڈوبنے والی کشتی تک پہنچے اور کہاں سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اس کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

Back to top button