پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے

پنجاب کو بیک وقت طوفان سے ہونے والے نقصانات اور شدید گرمی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کی وجہ سے آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق جمعہ کی رات سیالکوٹ اور راولپنڈی اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے اور وہ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں، انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد اور مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کی ضرورت پر بھی زور دیاہے۔پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے اس بات پر زور دیا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ چوکس اور فعال رہیں، انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔
ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی :پشاور ہائی کورٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طوفان کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں مؤثر امدادی کارروائیاں شروع کرنے اور پی ڈی ایم اے کو مزید بارشوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
