پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دیدی گئی

حکومت پنجاب نے پنجاب "لائیو اسٹاک کارڈ” پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب "لائیو اسٹاک کارڈ” پراجیکٹ سمیت دیگر اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
وزیر اعظم کا اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان
لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے ڈھائی لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ لیا جاسکےگا۔ پنجاب کے چالیس ہزار سے زائد فارمرز کو کارڈ کے ذریعے ایک ماہ میں قرضے دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے قرضے کا حصول آسان بنانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب بھر کے لائیو اسٹاک فارمرز کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔
